ہفتہ‬‮   14   ستمبر‬‮   2024
 
 

سکولوں کی بندش سے ہزاروں طلبا ء کا تعلیمی مستقبل تاریک ، او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کومقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی اقدامات پر بریفنگ

       
مناظر: 910 | 13 Dec 2022  

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے ایک وفد نے کنوینر محمود احمد ساغر کی سربراہی میں اسلامی تعاون تنظیم کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل یوسف الدوبے سے ملاقات کی اور انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے کشمیردشمن اقداما ت کے بارے میں ایک یادداشت پیش کی۔
وفد نے او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل یوسف الدوبے کو جو کشمیر کے بارے میں او آئی سی کے خصوصی ایلچی ہیں ، مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پرانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے ،نام نہاد حلقہ بندیوںکے نام پرمتعصبانہ اقدامات اور زمینوں پر قبضے سمیت بھارتی سازشوں سے آگاہ کیا۔او آئی سی کے معزز مہمان کو مذہبی اور سیاسی تنظیموں پرعائد پابندی اور سکولوں کی بندش سے ہزاروں طلبا ء کا تعلیمی مستقبل تاریک ہونے کے خطرات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔یوسف الدوبے نے کشمیر کاز کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل پر زور دیا۔او آئی سی کا رابطہ گروپ تنظیم کے رکن ممالک کی نمائندگی کر رہا ہے اور کشمیر ایک اہم مسئلہ ہے جو او آئی سی کے ایجنڈے پرموجود ہے۔انہوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے وفد کو یقین دلایا کہ اس دورے کی مکمل رپورٹ تیار کرکے وزرائے خارجہ کی کونسل میں پیش کی جائے گی ۔اوآئی سی میں سعودی عرب کے نمائندے ڈاکٹر صالح حمد ، ترکی کے نمائندے مہمت میتن اور نائیجریا کے نمائندے ملاقات میں موجود تھے ۔ وفد میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنماء محمود احمد ساغر، سید فیض نقشبندی، سید یوسف نسیم، الطاف حسین وانی، ثنا ء اللہ ڈار، جاوید احمد بٹ اور نثار مرزا شامل تھے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0