سرینگر(نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع کپواڑہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کوشہید کردیا ہے ۔
نوجوان کوفوجیوں نے ضلع کے علاقے ٹنگڈار میں تلاشی اورمحاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔
آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔