سرینگر(نیوز ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما جلیل احمد اندرابی کی شہادت کو 27 سال مکمل ہوگئے۔
جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ سے تعلق رکھنے والے جلیل احمد اندرابی انسانی حقوق اور تحریک آزادی کے علمبردار تھے۔ انہیں 8مارچ 1996 کو 5 راشٹریا رائفلز کے میجر اوتار سنگھ نے تفتیش کے بہانے جیل میں قید کے دوران بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد شہید کردیا تھا۔
جلیل احمد اندرابی شہید کی لاش کو دریا میں پھینک دیا گیا تھا جو دو ہفتے بعد سرینگر کے علاقے کرسو راجباغ کے قریب دریائے جہلم سے ملی تھی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بدترین تشدد کی بھی تصدیق ہوئی تھی۔
عالمی سطح پر ’ شہید انصاف‘ کا لقب پانے والے جلیل اندرابی کے قاتل کو سزا دینے کے بجائے قابض بھارت نے امریکا فرار کروا دیا تھا۔جلیل احمد اندرابی اور دیگر کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل نام نہاد بھارتی جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے۔