بھوپال(نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں گزشتہ رات ہندوتوا دہشت گردوں نے نماز تراویح کے دوران مسلمانوں پر پتھرائو کرکے کئی نمازیوں کو زخمی کردیا۔
ریاست کے شہر تیمی خورد کھنڈہ میں ہندو انتہاپسندوں نے مسلمانوں پر اس وقت پتھرا ئوکیا جب وہ ایک مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے۔
اس سے قبل بھارتی ریاست اترپردیش میں ضلع مرادآبادکے علاقے لاجپت نگر میں بھی ہندوانتہاپسند تنظیم بجرنگ دل کے دہشت گردوں نے مسلمانوں کو نماز تراویح اداکرنے سے روک دیا۔
بھارت: مدھیہ پردیش میں مسجد پر ہندو انتہاپسندوں کے حملے میں متعدد نمازی زخمی
مناظر: 911 | 27 Mar 2023