لکھنو(نیو زڈیسک ) مودی سرکار مسلمانوں سے خوفزدہ ، لکھنو پولیس نے حسین گنج میٹرو اسٹیشن میں نماز ادا کرنے پر اے آئی ایم آئی ایم لیڈر عظمیٰ پروین کے خلاف ایک کیس درج کرلیا ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم لیڈر نے ٹویٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی جس کے بعد یہ معاملہ منظرعام پر آیا۔
ڈپٹی کمشنر پولیس سنٹرل زون اپرنا رجت کوشک نے بتایا کہ عظمیٰ نے نماز کی ادائیگی کی جگہ ودھان بھون بتائی تھی جو جھوٹ اور گمراہ کن ہے۔ گزشتہ سال 8 افراد کو ایک مشہور مال کے اندر نماز ادا کرتے دیکھا گیا تھا اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔
بعدازاں ان تمام کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ کوشک نے کہا کہ عظمیٰ نے میٹرو اسٹیشن پر نماز ادا کی اور بعدازاں ٹویٹ کیا کہ ہرشخص کسی بھی مقام پر عبادت کرنے کے لئے اسی طرح آزاد ہے جس طرح وہ اپنے خیالات یا رائے کا اظہار کرنے کے لئے آزاد ہوتا ہے۔
مودی سرکار کا اسلام سے خوف، میٹرو اسٹیشن میں نمازادا کرنے پر اے آئی ایم آئی ایم لیڈر کے خلاف کیس درج #India #Muslim #Namaz pic.twitter.com/Vsa4f2QgrQ
— Pyara Kashmir (@PyaraKashmir) March 30, 2023