سرینگر (نیوز ڈیسک ) انسانی حقوق کے کارکنوں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت اور دفعہ370اور 35اے کو اصل شکل میں بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کارکنوں نے سرینگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے جبکہ بھارتی حکومت فوجی طاقت کے بل بوتے پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔، انہوں نے کہا کہ خوف و دہشت کے ماحول میںجموں و کشمیر کے لوگوں کو اپنی شناخت کی بحالی کے لیے جسے بھارت کی ہندوتوا حکومت نے غیر قانونی اور غیرجمہوری طریقے سے چھین لیاہے، آواز اٹھانے کی بھی اجازت نہیں ہے۔کارکنوں نے خبردار کیا کہ جب تک بھارت جموں و کشمیر کے عوام کے جمہوری حقوق کی بحالی کے لیے فوری اقدامات نہیں کرتا اس وقت تک خطے میں امن قائم نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اس وقت مقبوضہ جموں وکشمیر ایک جیل اور قبرستان کی تصویر پیش کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگست 2019کے بعد شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ اور سیاسی رہنمائوں اور کارکنوں کی گرفتاریوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔
مقبوضہ جموں وکشمیر: سول سوسائٹی کا دفعہ370اور35A کی بحالی کا مطالبہ
مناظر: 603 | 3 Apr 2023