چندیگڑھ(نیو زڈیسک )بھارتی ریاست پنجاب میں پولیس کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے اپنی بیوی اور بیٹے کو قتل کرنے کے بعدخود کو گولی مارکر خودکشی کر لی۔
اے ایس آئی بھوپندر سنگھ نے گورداس پور شہر میںاپنے سروس ہتھیار سے اپنی بیوی40سالہ بلجیت کوراور بیٹے19سالہ لوپریت سنگھ کو گولی مارکر قتل کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس نے اپنے پالتو کتے کو بھی گولی مار دی اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کہ کئی گھنٹوں بعد اے ایس آئی نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر دیا۔پولیس نے بتایاکہ ابھی تک اس بات کا پتہ نہیں چل سکا ہے کہ بھوپندر سنگھ نے اپنی بیوی اور بیٹے کو کس وجہ سے قتل کیا۔پولیس نے بتایاکہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ملزم نے ایک نوجوان لڑکی کو بھی اغوا کر لیاتھا جس نے مبینہ طور پر اسے جرم کرتے ہوئے دیکھا تھا۔ پولیس نے لڑکی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا اور اسے طبی معائنے کے لیے سول اسپتال لے جایا گیا۔ گورداسپور کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ہریش کمار دیما نے صحافیوں کو بتایاکہ ملزم پولیس افسر کو پکڑنے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کے بارے میں مزید تفصیلات جمع کرنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کی جا رہی ہے۔
گورداسپور:بیوی اور بیٹے کو قتل کرنے کے بعدبھارتی پولیس افسر کی خودکشی
مناظر: 663 | 5 Apr 2023