جمعہ‬‮   6   دسمبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں گزشتہ 3سال میں185غیرمقامی افراد نے زمینیں خریدیں

       
مناظر: 520 | 6 Apr 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت نے بدھ کے روز اعتراف کیا کہ 2020، 2021 اور 2022کے دوران 185غیر کشمیریوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں زمینیں خریدیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے بتایا کہ 2020میں صرف ایک شخص نے زمین خریدی جبکہ 2021میں 57اور 2022میں 127افراد نے زمین خریدی۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیرانتظامیہ کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق ملٹی نیشنل کمپنیوںسمیت مجموعی طوپر 1559بھارتی کمپنیوں نے علاقے میں سرمایہ کاری کی ہے۔مالی سال 2020-21میں310اداروں نے سرمایہ کاری کی جبکہ 2021-22میں 175اور 2022-23میں 1074 اداروںنے سرمایہ کاری کی۔ انہوں نے کہا کہ لداخ انتظامیہ کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق ملٹی نیشنل کمپنیوں سمیت کسی بھی بھارتی کمپنی نے گزشتہ تین سال کے دوران خطے میں سرمایہ کاری نہیں کی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0