جمعہ‬‮   6   دسمبر‬‮   2024
 
 

امریکا میں دو بھارتی فراڈیے فراڈ اسکیم چلانے کے الزام میں مجرم قرار

       
مناظر: 725 | 13 Apr 2023  

 

نیویارک(نیوز ڈیسک ) امریکا کی وفاقی جیوری نے دو بھارتی نژاد افراد فراڈ اسکیم چلانے کے الزام میں مجرم قرار دے دیا۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شکاگو میں قائم ایک اسٹارٹ اپ کے دو بھارتی نژاد ایگزیکٹوز کو ایک ارب ڈالر کے کارپوریٹ فراڈ میں مجرم قرار دیا گیا ہے۔ فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق مقدمہ کی سماعت 10 ہفتےتک جارہی ہے اور ججز نے ہیلتھ ٹیکنالوجی کمپنی ’آؤٹکم ہیلتھ‘ کے شریک بانی اور سابق سی ای او رشی شاہ کو 19، شریک بانی اور سابق صدر شردھا اگروال کو 15 اور سابق چیف آپریٹنگ افسر بریڈ پرڈی کو 13 الزامات میں قصور وار قرار دیا گیا۔
طریقہ واردات
محکمہ انصاف کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ کمپنی نے امریکا بھر میں ڈاکٹروں کے دفاتر میں ٹیلی ویژن اسکرینز اور ٹیبلٹس نصب کیے اور پھران پر فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے اشتہارات چلانے کے لیے معاہدے کیے۔
مقدمے میں پیش کیے گئے شواہد کے مطابق، شاہ، اگروال، اور پرڈی نے کلائنٹس کے بجائے دیگر کمپنیوں کے اشتہارت چلائے اور اپنے کلائنٹس کو تاثر دیا کہ ٹیلی ویژن اسکرینز اور ٹیبلٹس پر نشر کیے گئے تمام اشتہارات ان ہی کی کمپنی کے ہیں۔ مجرمان نے اپنے کلانٹس سے اشتہارات چلانے کی مد میں تقریباً 45 ملین ڈالر کی اضافی رقوم وصول کی تھی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0