ممبئی (نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست اتردیش میں اپنے بھائی ایم ایل اے عتیق احمد کے ساتھ قتل کیے جانے والے اشرف احمد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ گزشتہ ماہ انہوں نے صحافیوں کو بتا دیا تھا کہ ایک پولیس افسر نے خبر دی ہے کہ وہ اور ان کے بھائی عتیق احمد دو ہفتے بعد قتل کر دیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ ہفتے کی رات بھارتی ریاست اتردیش میں مسلمان ایم ایل اے اور ان کے بھائی کو ٹی وی کیمروں کے سامنے قتل کر دیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عتیق احمد اور اشرف کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب رپورٹرز ان سے سوالات کر رہے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے قتل میں ملوث 3 مسلح افراد کو موقع پر گرفتار کر لیا ہے۔
’ایک پولیس افسر نے خبر دی تھی کہ دو ہفتے بعد قتل کر دیا جائے گا‘ اشرف احمد کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی
مناظر: 419 | 17 Apr 2023