ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

مودی کا ڈیجیٹل بھارت: مریض کو سٹریچر کی عدم دستیابی کے باعث گھسیٹ کر لفٹ تک پہنچایا گیا

       
مناظر: 236 | 17 Apr 2023  

حیدرآباد (نیوز ڈیسک ) نریندر مودی کے ڈیجیٹل بھارت کے دعوؤں کی قلعی ایک مرتبہ پھر اس وقت کھل گئی جب ریاست تلنگانہ کے نظام آباد سرکاری اسپتال میں چلنے پھرنے سے قاصر ایک مریض کو اس کے رشتہ داروں نے اسٹریچر کی عدم دستیابی کے سبب گھسیٹ کر لفٹ تک پہنچایا اور ڈاکٹر کے پاس لے گئے۔
اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ مریضوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں روزانہ اوسطاً 15سو مریضوں کا او پی شعبے میں علاج کیا جاتا ہے لیکن ایمرجنسی میں صرف 15 سٹریچرز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سٹریچروں کی کمی کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ہسپتال عملہ مریضوں کے ساتھ انتہائی لاپرواہی برت رہا ہے۔ یہ واقعہ 31مارچ کو پیش آیاتھا۔
ہسپتال انتظامیہ نے تاہم ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ مریض کو اسکے رشتہ داروں نے سٹریچر کا انتظار کیے بغیر ٹانگوں سے پکڑ کر لفٹ تک پہنچایا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0