ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

بھوپال: انتظامیہ نے مسلمانوں کی کالونی منہدم کر کے ہزار سے زائد خاندانوں کو بے گھر کر دیا

       
مناظر: 941 | 15 Dec 2022  

 

بھوپال(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے دارلحکومت بھوپال میں انتظامیہ نے مسلمانوں کی کالونی منہدم کر کے ایک ہزار سے زائد مسلمان خاندانوں کوکھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور کر دیا ہے۔
یہ خاندان گزشتہ تیس برس سے ریلوے کی اراضی پر رہ رہے تھے ۔ ان کی بھوپال گیس المیہ ریلیف فنڈ کے ذریعے باز ابااد کاری کی جانے تھی تاہم انتظامیہ نے انہیں کسی اور جگہ بسانے کے بجائے انکے گھر وں کو مسمار کر دیا۔مدھیہ پردیش کی حکومت کو 2010میں مرکزی حکومت کی طرف سے ان خاندانوں کی باز آ بادکاری کیلئے چالیس کروڑ روپے ملے تھے لیکن اس خطیر رقم کو استعمال نہیں کیا گیا ۔ متاثرین نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ انہیں سیاست کا شکار بنا دیا گیا ہے اور مقامی ارکان اسمبلی اور وزرا ءنے انکے لیے کچھ نہیں کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0