جمعہ‬‮   6   دسمبر‬‮   2024
 
 

بھارتی یونیورسٹی کی بے شرمی ، نوبیل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات کو انہی کا اپنا گھر خالی کرنے کا نوٹس بھیج دیا

       
مناظر: 550 | 29 Apr 2023  

 

ممبئی (نیوز ڈیسک ) نوبیل انعام یافتہ بھارتی ماہر اقتصادیات امرتیا سین کو یونیورسٹی انتظامیہ نے کیمپس میں واقع ان کا آبائی گھر خالی کرنے کا نوٹس جاری کر دیا۔
مغربی بنگال کی وشو بھارتی یونیورسٹی نے امرتیاسین کو کیمپس میں ان کا آبائی مکان خالی کرنے کیلئے پانچ مئی تک کا وقت دیا ہے، بصورت دیگر طاقت کے ذریعے مکان خالی کرانے کا کہا ہے۔
یونیورسٹی حکام کے مطابق پروفیسر سین نے کیمپس کے مکان پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے جبکہ امرتیا سین کا مؤقف ہے کہ مکان کی زمین ان کے نام ہے اور مکان 1943 سے ان کے خاندان کے پاس ہے۔
مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے یونیورسٹی انتظامیہ کے حکم نامے کی مذمت کرتے ہوئے امرتیا سین سے مکان جبراً خالی کرانے پر دھرنا دینے کی دھمکی دی ہے۔
واضح رہے کہ امرتیا سین کو 1998 میں اکنامکس کے شعبے میں ’ویلفیئر اکنامکس‘ اور ’سوشل چوائس تھیوری‘ پر ان کے کام کے عوض نوبیل انعام دیا گیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0