اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بھارت کے مجوزہ جی ٹوئنٹی اجلاس مبقوضہ کشمیر میں منعقد کرنے کیخلاف آزاد کشمیر میں پاسبان حریت کا احتجاجی مظاہرہ ۔ جی 20ممالک سے کانفرنس کے بائیکاٹ کی اپیل ۔ تفصیلات کے مطابق وادی نیلم کے ضلعی ہیڈ کوارٹر آٹھمقام میں پاسبان حریت کی کال پر عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں شریک مظاہرین نے جی 20ممالک سے کانفرنس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ۔ صدر پاسبان حریت شرافت حسین نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے خلاف بھارتی منصوبے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔
پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیر اہتمام آٹھمقام میں سرینگر G20 اجلاس کیخلاف زبردست احتجاجی ریلیاں
مناظر: 890 | 1 May 2023