ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

تالے والی قبر بعد چلتے ٹرک سے بکرے چوری کا پاکستان مخالف بھارتی پراپیگنڈا بے نقاب

       
مناظر: 746 | 3 May 2023  

 

لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان مخالف بھارتی سوشل میڈیا کا ایک اور پراپیگنڈا بے نقاب ہوگیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رات کے وقت ایک ہائی وے پر چلتے ٹرک سے زندہ بکرے نیچے سڑک پر پھینکے جارہے ہیں۔ بھارتی سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو یہ بتا کر شیئر کیا جارہا ہے کہ یہ کراچی کی سپر ہائی وے ہے لیکن ایکسپریس نے فیکٹ چیک کے پاکستان مخالف اس پراپیگنڈا کو بھی بے نقاب کردیا ہے۔ گوگل ریوریس امیج سمیت دیگر فیکٹ چیک ٹولزکی مدد سے جب اس ویڈیو کا پوسٹ مارٹم کیا گیا تو یہ واضح ہوگیا کہ یہ سڑک پاکستان کی نہیں بلکہ بھارت کی ہی ہے۔ ہائی وے پر لگے بورڈ پر انگریزی میں اورنگ آباد لکھا نظر آرہا ہے جبکہ ٹرک کے پیچھے چلنے والی ایک سوک گاڑی کی نمبر پلیٹ مہاراشٹرا کا نمبر درج ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں پاکستان پر یہ طنز کیا گیا ہے کہ یہاں لوگ بھوک اور افلاس کی وجہ سے چوری کے نت نئے طریقے ڈھونڈ رہے ہیں۔ بدقسمتی سے کئی پاکستانی سوشل میڈیا صارفین بھی کسی تحقیق کے بغیر ہی اس ویڈیو کو شیئر اوراس پر کمنٹس کرنے میں لگے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی کی مودی حکومت اور خفیہ ایجنسیاں ایک منظم پلاننگ کے تحت بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا کو پاکستان مخالف پراپیگنڈا کے لیے استعمال کررہی ہے۔ گزشتہ روز بھی فیکٹ چیک کے ذریعے تالا لگی ایک قبر کا پراپیگنڈا بے نقاب کیا گیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0