ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

مودی کے گھنائونے منصوبے پر کام شروع ، مقبوضہ کشمیر میں پہلی بار غیر کشمیریوں کو 96 فلیٹس کی الاٹمنٹ 

       
مناظر: 508 | 3 May 2023  

سری نگر(نیوز ڈیسک ) مودی سرکار کھل کر سامنے آگئی ، غیر کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر میں بسانے کے مکروہ منصوبے کا باقائدہ آغاز کر دیا گیا جس کے تحت جموں و کشمیر میں پہلی بار پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت محض دکھاوے کیلئے اقتصادی طور پر کمزور طبقے (ای ڈبلیو ایس) کے لوگوں کو 336 فلیٹوں کی الاٹمنٹ کے لیے باہر سے درخواستیں طلب کرنے کا عمل شروع ہوا ہے۔ اس ماہ کے آخر تک پہلی کھیپ میں 96 فلیٹس دیے جائیں گے۔ ہر فلیٹ 290 مربع فٹ کا ہے، اور اسے 2,200 روپے ماہانہ کرایہ پر الاٹ کیا جائے گا، مختص ابتدائی طور پر 3 سال کے لیے ہوگا، اسے بعد میں بڑھایا جا سکتا ہے۔ 2020 میں حکومت نے ایک لاکھ سستے مکانات کی تعمیر کا اعلان کیا تھا۔ اس کے تحت باہر کے لوگوں کو 10 ہزار مکانات الاٹ کیے جانے ہیں۔ اس وقت جموں ڈویژن کے پانچ علاقوں میں سے چار جموں ضلع اور ایک سانبہ میں، کشمیر ڈویژن کے تین علاقوں، گاندربل میں دو اور بانڈی پورہ میں ایک تعمیر ہونا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی سازش کے تحت مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیری خاص طور پر انتہا پسند ہندوئوں کو بسا کر معصوم کشمیریوں پر ظم کا نیا بازار گرم کرنے کا مودی سرکار کے گھنائونے منصو بے پر طویل عرصے سے کام جاری ہے جس کے تحت غریب طبقے کی آڑ میں انتہا پسند ہندو ملیشیا کے افراد کو مقبوضہ کشمیر میں بسانا ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0