ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

مودی کا گھنائونا چہرہ بے نقاب کرنے پر بھارتی پولیس افسر جبری قید میں ، بیٹی انصاف کی تلاش میں در بدر

       
مناظر: 535 | 3 May 2023  

 

برسلز(نیوز ڈیسک)مودی کے ظلم کاشکار اور سالہا سال سے جیل میں نظربندبھارتی پولیس افسرسنجیو بھٹ کی بیٹی آکاشی بھٹ اپنے والد کی مسلسل عدالتی ہراسانی اور طویل عرصے کی جبری قید کے بارے میں انسانی حقوق کے علمبرداروں کوآگاہ کرنے کے لئے برسلز میں ان سے ملاقاتیں کررہی ہے۔
سنجیو بھٹ کو بھارتی سپریم کورٹ کو یہ بتانے پر نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ نریندرمودی نے 2002میں گجرات کے مسلم کش فسادات کے دوران پولیس کو کارروائی کرنے سے روک دیا تھاتاکہ ہندو جنونیوں کو مسلمانوں کو قتل کرنے کا موقع فراہم کیاجاسکے۔برطانیہ میں مقیم محقق اور سرجن آکاشی بھٹ نے یورپی لوگوںکو بتایاکہ سنجیو بھٹ کا کیس انسانی حقوق کے علمبرداروں پر منظم حملے کی علامت ہے۔اہلخانہ کے مطابق تین سال قبل سنجیو بھٹ کوایک جھوٹے کیس میں ایک ایسے شخص کے قتل کا مجرم ٹھہرایا گیا تھا جس سے وہ کبھی ملا بھی نہیں تھا۔ یہ دراصل اس بات کی سزا ہے کہ انہوں نے بھارت کی سپریم کورٹ کو بتایا کہ مودی نے واضح طور پر پولیس کو حکم دیا تھا کہ وہ کارروائی نہ کرے اورہندو ہجوم کو مسلمانوں کا قتل عام کرنے دے۔آکاشی بھٹ نے کہاکہ گزشتہ بیس سال سے میرے والد انصاف کے لیے لڑنے کی قیمت چکا رہے ہیں۔اکیلے ایک طویل جنگ لڑنے کے لیے ہمت کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ آکاشی بھٹ نے گزشتہ سال ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ایک ایسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں منظم نسل کشی ہورہی ہے اور مجرم آزاد ہیں اور دہائیوں سے آزاد زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عدم تشدد اور رواداری کا فلسفہ گجرات فسادات میں جل کر خاکستر ہوگیاہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0