منگل‬‮   3   دسمبر‬‮   2024
 
 

بھارت میں اقلیتیں غیر محفوظ، منی پور میں حکومتی کریک ڈاؤن ،احتجاجی مظاہرے شدت اختیار کر گئے

       
مناظر: 339 | 4 May 2023  

 

ممبئی (نیو زڈیسک ) بھارتی ریاست منی پور میں حکومتی کریک ڈاؤن کے باعث احتجاجی مظاہرے شدت اختیار کر گئے، منی پور کے علاقے چورا چند پور میں کرفیو نافذ کردیا گیا، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں، مودی سرکار میں مسلمانوں سمیت کوئی اقلیت اب محفوظ نہیں رہی۔ بھارت کی ریاست منی پور میں حکومتی کریک ڈاؤن سے حالات کشیدہ ہوگئے، ریاستی دارالحکومت اِمپھال میں بھی متعدد گرجا گھر اور مکان نذرِ آتش کردیے گئے جس میں کئی لوگوں کے جھلس جانے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں جبکہ بھارتی میڈیا ان واقعات پر خاموش ہے۔
علاقے میں کشیدگی کے خوف سے انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔ رپورٹس کے مطابق بد امنی کی وجہ منی پور کی غیر قبائلی آبادیوں کا یہ مطالبہ ہے کہ اُنہیں قبائلی درجہ دیا جائے تاکہ اُن کی آبائی زمینوں، ثقافت اور شناخت کو قانونی تحفظ مل سکے۔ منی پور میں میٹ آئی نامی غیر قبائلی افراد اکثریت میں ہیں، اُن کا کہنا ہے کہ غیر ریاستی تارکین وطن کی وجہ سے اُن کی زمینوں اور حقوق خطرے میں ہیں۔ اس مطالبے کے خلاف منی پور کے قدیم قبائلیوں کی تنظیمیں احتجاج کر رہی ہیں۔ اسی احتجاج کے دوران منی پور میں فسادات شروع ہوئے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0