جمعہ‬‮   6   دسمبر‬‮   2024
 
 

پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان کی ترقی، بھارت کی 11درجے تنزلی

       
مناظر: 878 | 4 May 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحافت کی آزادی کا دن منایا گیا، پریس فریڈم سے متعلق بین الاقوامی درجہ بندی میں پاکستان کی ترقی جبکہ بھارت کی 11 درجے تنزلی ہوگئی۔
رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی رپورٹ کے مطابق رواں سال ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں بھارت 11 درجے تنزلی کے بعد 161 ویں نمبر پر پہنچ گیا جبکہ پاکستان 7 درجے ترقی کے بعد 150 نمبر پر موجود ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان کی ترقی موجودہ حکومت کے مثبت اقدامات کے باعث ہوئی ہے۔
آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقعے پر وزیراعظم شہباز شریف نے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چیلنجز اور خطرات کے باوجود صحافی ذمہ داریوں سے کبھی صرف نظر نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافت کے نگراں کردار نے جمہوریت اور شفاف حکمرانی کے نظریات کو جلا بخشی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0