منگل‬‮   3   دسمبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر : گروپ 20 اجلاس کے لیے حفاظتی اقدامات کے نام پر مزید فورسز اہلکار تعینات

       
مناظر: 740 | 4 May 2023  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک)نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گروپ 20 اجلاس کے دوران حفاظتی اقدامات کے نام پر مزید فورسز اہلکار علاقے میں تعینات کر دیے ہیں۔
ایک پولیس افسر نے سری نگر میں ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ میرین اور این ایس جی نیشنل سیکیورٹی گارڈ کے کمانڈوز مہمانوں اور تقریب کے مقام کی حفاظت کے لیے تعینات کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کمانڈو ٹیموں کو ڈرون حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے سپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی ) کے اہلکاروں کے ساتھ تعینات کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ مودی حکومت عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطے مقبوضہ جموںوکشمیر گروپ 20فورم کا اجلاس منعقد کرنے جا رہی ہے ۔ یہ اجلاس 22 سے 24 مئی کے درمیان سری نگرمیں ہوگا۔ مودی حکومت کا یہ اقدام جموںوکشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور عالمی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔ فسطائی بی جے پی حکومت اس اجلاس کے ذریعے عالمی برادری کو یہ تاثر دینا چاہتی ہے کہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں حالات بالکل ٹھیک ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0