ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں نے جعلی مقابلے میں مزید دو کشمیری نوجوان شہید کر دیے

       
مناظر: 314 | 4 May 2023  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع بارہمولہ میں مزید دو کشمیری نوجوانوں کو ایک جعلی مقابلے میں شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں شاکر مجید نجار اور حنان احمد کو ضلع کے علاقے کریری میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات آنے تک بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔
مقامی لوگوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شوپیاں ضلع سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو فوجیوں نے ایک فرضی مقابلے میں شہید کیا۔
مقبوضہ علاقے کے انسپکٹر جنرل پولیس وجے کمار نے نوجوانوں کے قتل کا جواز فراہم کرنے کے لیے انہیں عسکریت پسند قرار دیا۔
ان تازہ شہادتوں سے گزشتہ روز سے مقبوضہ علاقے میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد چار ہو گئی۔ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز ضلع کپواڑہ کے علاقے مژھل میں اسی طرح کی کارروائی کے دوران دو نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0