نئی دلی (نیو زڈیسک )مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ریڈیو پروگرام ‘من کی بات’ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی جھوٹ کی بات’ سے لوگوں کو بے وقوف بنارہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بنرجی نے 2021کے اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس کی فتح کو دو سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک ویڈیو پیغام میں اپوزیشن جماعتوں پر زور دیا کہ وہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے کے لیے متحد ہوجائیں۔انہوں نے دعویٰ کیاکہ “بی جے پی ‘من کی بات’ کے نام پر ‘جھوٹ کی بات’ سے لوگوں کو بیوقوف بنا رہی ہے۔ بی جے پی ہر الیکشن سے پہلے وعدے کرتی ہے اور الیکشن کے بعد انہیں بھول جاتی ہے۔انہوں نے2024کے لوک سبھا انتخابات کو تبدیلی کا انتخاب قراردیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ملک بھرمیں انتشار پھیلا ہوا ہے۔ممتا بنر جی نے مزید کہاکہ ملک بھر میں بی جے پی کی ‘ سیاست’ کو شکست دینے کا وقت آگیا ہے۔