ہفتہ‬‮   14   دسمبر‬‮   2024
 
 

جھوٹ کے پائوں نہیں ہوتے ، مسلم مخالف فلم ’دی کیرالہ سٹوری‘ کے پروڈیوسر کا جھوٹ پکڑا گیا ، بڑی سبکی

       
مناظر: 330 | 4 May 2023  

ممبئی (نیوز ڈیسک) ہندوتوا کے پیروکار ہندو انتہا پسند اسلام اور مسلمان دشمنی میں ہر حد پار کرنے لگے۔ بھارتی فلم انڈسٹری کی ڈس انفارمیشن پھیلانے کی بھونڈی کوششیں ہمیشہ ناکام ہوتی ہیں۔ حال ہی میں فلم ’دی کیریلہ سٹوری‘ کا ٹریلر ریلیز ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ کیرالہ سے تعلق رکھنے والی 32 ہزار لڑکیوں کو مذہب کی جبری تبدیلی کے بعد داعش کیلئے استعمال کیا گیا۔ جب فلم کے پروڈیوسر سے اس تعداد کے متعلق ثبوت مانگے گئے تو راتوں رات یہ تعداد 32 ہزار سے کم ہو کر 3 کہانیوں تک محدود ہوگئی۔ کشمیر فائلز کی طرح بھارت کی یہ ایک اور مسلمان مخالف فلم مودی کے ہندو انتہا پسندوں کی مسلمانوں سے نفرت کو ظاہر کرتی ہے۔ مذکورہ فلم میں مسلمان مخالف خیالات کو فروغ دیا گیا اور لڑکیوں کے متعلق جبری مذہب تبدیل اور دہشتگردی کا جھوٹا دعویٰ کیا گیا۔ جھوٹ پر مبنی یہ فلم پوری دنیا میں بھارت کیلئے جگ ہنسائی کا سبب بن رہی ہے، انتہا پسند ہندوؤں کے مسلمان مخالف جذبات انکی فلموں سے ہمیشہ عیاں ہوتے ہیں۔ ماضی میں بھی ’کشمیر فائلز‘ نامی فلم میں مسلمانوں کی بے بنیاد کردار کشی کی گئی تھی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0