اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی گوا میں بھارتی وزیر خارجہ جے شاہ سے مصافحہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی شہر گوا میں شنگائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کانفرنس جاری ہے جس میں شرکت کیلئے بلاول بھٹو بھارت میں موجود ہیں، ایسے میں بھارتی وزیر خارجہ نے تمام شریک وزرائے خارجہ کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں بلاول بھٹو بھی شریک ہوئے،عشائیہ میں بلاول بھٹو زرداری اور بھارتی ہم منصب کے درمیان مصافحہ ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ، دونوں رہنماوں کی اس غیر مکمل ملاقات کو پاک بھارت تعلقات میں بہتری کی جانب قدم سمجھا جا رہا ہے ۔
Pakistan FM Bilawal Bhutto Reaches Goa for SCO Meet#BilawalBhuttoZardari #BBZVisitsIndia #Modi #India #Goa #SCO pic.twitter.com/TtS5PWKeZJ
— Ali Salman (@AliSalmanOne) May 4, 2023
غیر ملکی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم ایسے خطے کا احاطہ کرتی ہے جو پاکستان کیلئے تجارت، رابطوں اور توانائی کے شعبوں میں بہت اہم ہے، پھر یہ کہ اس تنظیم کی قیادت چین کرتا ہے جو پاکستان کا اہم اتحادی ہے، روس بھی اس فورم میں سرکردہ ہے جس کا پاکستان کے ساتھ اشتراک گہرا ہو رہا ہے، اس لیے کانفرنس میں شرکت نہ کرنا پاکستان کے علاقائی مفاد میں نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری عشائیے میں سب سے آخر میں پہنچے، بلاول بھٹو کے پہنچنے پر جے شنکر نے اپنی نشست پر کھڑے ہو کر ہاتھ ملایا، دونوں وزرائے خارجہ نے مصافحے کے دوران خیر مقدمی کلمات کا تبادلہ کیا، بلاول بھٹو زرداری سے پہلے روسی وزیر خارجہ عشائیہ کی تقریب میں پہنچے، بلاول بھٹو اور روسی وزیر خارجہ باہمی ملاقات کے باعث عشائیہ میں تاخیر سے پہنچے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کے لیے بھارت کے ساحلی شہر گوا میں ہیں، جہاں کچھ دیر پہلے اُن کی اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات ہوئی،ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک روس تعلقات، علاقائی و عالمی اُمور، فوڈ سکیورٹی اور توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا،شنگھائی تعاون تنظیم کے بند کمرہ اجلاس میں رکن ملکوں میں سکیورٹی، دہشت گردی اور اشتراک جیسے معاملات پر بات چیت ہوگی۔ بلاول بھٹو زرداری 2011 کے بعد سے بھارت کا دورہ کرنے والے پہلے پاکستانی وزیر خارجہ ہیں۔ بلاول کی بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے ساتھ دو طرفہ ملاقات متوقع نہیں ہے۔