ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

مسجد کے سامنے شراب کی دوکان کھولنے کی بھارتی گھٹیا حرکت پر مقبوضہ کشمیر میں احتجاجی مظاہر ہ

       
مناظر: 993 | 5 May 2023  

 

سرینگر05مئی (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بارہمولہ اور ڈوڈہ کے اضلاع میں شراب کی دکانیں کھولنے کے قابض انتظامیہ کے فیصلے کے خلاف لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع بارہمولہ میں اوڑی کے علاقے لگامہ کے رہائشیوں نے سرینگر مظفرآباد روڈ پر شراب کی دکان کھولے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ شراب کی دکان علاقے میں ایک مسجد کے بالکل سامنے کھولی گئی ہے، جس سے لوگوں کے مذہبی جذبات مجروح ہو رہے ہیں ۔مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ اعلی حکام کومتعلقہ محکموں کو مقبوضہ علاقے میں شراب کی دکانیں کھولنے سے روکنا چاہیے۔ ۔ ضلع ڈوڈہ کے علاقے گندوہ کے رہائشیوں نے بھی سب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر گندوہ کے پرائیویٹ اسکولوں کے قریب شراب کی دکانیں کھولنے کے خلاف علاقے میں احتجاج کیا اور گندوہ جی روڈ کو بلاک کردیا۔ مظاہرین نے گندوہ اور ڈاڈہرمیں شراب کی دکانیں کھولے جانے پر قابض انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ قابض انتظامیہ آبادی والے علاقوں میں شراب کی دکانیں کھول کر دانستہ طورپر نوجوانوں کو نشے کی لت میں مبتلا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ خواتین،طالبات اور اسکول جانے والے بچوں کے لیے شراب کی دکان کے سامنے سے گزرنا دشوار ہو گیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قابض حکام آبادی والے علاقوں اور مذہبی اور تعلیمی مقامات کے قریب شراب کی دکانیں کھول کر قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کر رہے ہیں جو کہ قابل قبول نہیں۔
واضح رہے کہ اگست 2019 میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد، مودی حکومت مقبوضہ علاقے میں اپنے مسلم مخالف ایجنڈے کو زبردستی نافذ کر رہی ہے اور مسلم آبادی والے علاقوں میں شراب کی دکانیں کھولنا اس مذموم منصوبے کا حصہ ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0