امپھال، 06 مئی (نیوز ڈیسک )شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس( سی آر پی ایف) کے ایک کمانڈو اور محکمہ انکم ٹیکس کے ایک ملازم کو قتل کر دیا گیا۔
ریاست کے ضلع چورا چند پور میں مسلح حملہ آوروں نے سی آر پی ایف کی کمانڈو بٹالین کے ایک کانسٹیبل Chonkholen Haokip کو گولیاںمار کر قتل کر دیا۔ حملہ آورو پولیس وردی میںملبوس تھے۔
دریں اثنا انڈین ریونیو سروس (آئی آر ایس) ایسوسی ایشن نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ نامعلوم افراد نے منی پور کے دارلحکومت امپھال میں ٹیکس اسسٹنٹLetminthang Haokip کوسرکاری رہائش گاہ سے گھسیٹ کرباہر نکالا اور پیٹ پیٹ کو قتل کر دیا۔
بھارت :شورش زدہ ریاست منی پور میں پیراملٹری کمانڈو، محکمہ انکم ٹیکس ملاز م قتل
مناظر: 813 | 6 May 2023
