ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیر میں ایک بارپھر پوسٹرچسپاں،بھارت کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بے نقاب

       
مناظر: 759 | 7 May 2023  

 

سرینگر07 مئی (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر سمیت مختلف علاقوں میں پوسٹرچسپاں کئے گئے ہیں جن میں گروپ20کے رکن ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے جموں وکشمیر میں نریندر مودی حکومت کی جانب سے منعقد کئے جانے والے فورم کے اجلاس کا بائیکاٹ کریں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے لگائے گئے پوسٹروں میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے جنگی جرائم کو بے نقاب کیاگیا ہے ۔پوسٹروں میں علاقے میں بھارتی فوجیوں، پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے جاری جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے اعداد و شمار دیے گئے ہیں۔ان میں گروپ20 کے رکن ممالک سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں فورم کے اجلاس کے انعقاد کے پیچھے مودی حکومت کے مذموم مقاصد کو سمجھیں جو اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے اور 05 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات کو جائز قرار دینے کے لئے ایسا کررہی ہے۔پوسٹروں میں رکن ممالک پر زوردیاگیا ہے کہ وہ اس بات کا نوٹس لیں کہ بھارت کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے سے مسلسل انکارکررہا ہے جس کی ضمانت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے دے رکھی ہے ۔پوسٹروں میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیاہے کہ وہ سات دہائیاں پہلے کشمیریوں سے کیے گئے اپنے وعدوں پر عمل کرے اور بھارت پر دباو ڈالے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرے۔پوسٹرفیس بک اور ٹویٹر سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی پوسٹ کئے گئے ہیں۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0