ہفتہ‬‮   14   دسمبر‬‮   2024
 
 

بھارت انسانوں کے رہنے کے قابل نہ رہا ، IPL پلیئرز کی بیگمات تک ہراسانی کانشانہ بننے لگیں

       
مناظر: 937 | 8 May 2023  

 

دہلی(نیوز ڈیسک ) بھارت میں انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) پلیئرز کی بیگمات بھی چھیڑچھاڑ سے محفوظ نہیں رہیں۔ بھارتی اداکار شاہ رخ خان کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کپتان نتیش رانا کی اہلیہ ساشی ماروا کو نامعلوم نوجوانوں نے پیچھا کرکے ڈرا دیا، جس کی ویڈیو انہوں نے سوشل میڈیا پر اَپ لوڈ بھی کی جبکہ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ بھی درج کرنے سے انکار کردیا۔ ساشی نے بتایا کہ آفس سے گھر جاتے ہوئے بائیک پر سوار 2 لڑکوں نے میرا پیچھا کیا اور بغیر کسی وجہ کے میری گاڑی کو ہٹ بھی کیا، جس سے میں بہت زیادہ ڈر گئی اور گھر جاتے ہی دہلی پولیس کو فون کرکے واقعہ سے آگاہ کرتے ہوئے رپورٹ درج کرنے کو کہا، مگر وہاں سے جواب ملا کہ چونکہ آپ خیریت سے گھر پہنچ گئی ہیں اس لیے اس معاملے کو بھول جائیں، اگر دوبارہ وہ لڑکے پیچھا کریں تو بائیک کا نمبر نوٹ کرنے کی کوشش کریں۔ساشی نے پولیس کے اس جواب شدید فرسٹریشن اور برہمی کا اظہار کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0