ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

بھارتی فضائیہ کا ایک اور اڑن تابوت زمین بوس ، ہنومان گڑھ میں مگ 21کی تباہی سے 4 شہری ہلاک

       
مناظر: 326 | 8 May 2023  

نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) بھارت میں جنگی طیارہ ایک گھر پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 شہری ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ائیر فورس کا مگ 21 طیارہ ریاست راجستھان کے علاقے ہنومان گڑھ میں ایک جھگی پر گر کر تباہ ہوگیا۔حکام کے مطابق حادثے میں طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا تاہم طیارہ گرنے سے 2 خواتین ہلاک اور 4 زخمی افراد ہوگئے تھے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج مزید دو افراد نے دم توڑ دیا جس کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4 ہوگئی جن میں 3 خواتین شامل ہیں۔ بھارتی فضائیہ کے مگ طیاروں کو حادثات کی بلند شرح کے باعث ’اڑتے ہوئے تابوت ‘ بھی کہا جاتا ہے ۔ بھارتی وزارت دفاع کے اعداد وشمار کے مطابق 2010 تک 20 جبکہ 2003 سے لے کر2013 تک 38 مگ طیارے تباہ ہوئے۔ مگ طیارے تباہ ہونے کے واقعات میں 170 سے زائد پائلٹس ہلاک ہوچکے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0