ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

بھارت میں کشتی الٹنے سے 21 افراد ہلاک، کئی لاپتہ

       
مناظر: 854 | 8 May 2023  

 

ممبئی (نیوز ڈیسک )  بھارتی ریاست کیرالا میں مسافر بردار کشتی الٹنے سے بچوں اور عورتوں سمیت 21 افراد ہلاک جبکہ کئی لاپتہ ہو گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالا میں شنکارا نامی کشتی نے خلاف قانون رات کے وقت مسافروں کے رش کو دیکھتے ہوئےگنجائش سے زیادہ لوگ لیکر سفرشروع کیا تھا کہ ضلع مَلاپورم میں تانور کے ساحل کے قریب کشتی کو واقعہ پیش آگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق 25 افراد کی گنجائش والی کشتی میں 50 سے زائد لوگ سوار کیے گئے تھے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کا عمل شروع کر دیا گیا تھا، اندھیرے کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کے باجود واقعے میں ہلاک بچوں اور عورتوں سمیت 21 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق ریسکیو کیے گئے افراد کو مقامی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، کشتی پر سوار مسافروں کی درست تعداد نہ معلوم نہ ہونے کے باعث لاپتا افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کو لواحقین کو 2-2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0