ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

میر واعظ مولوی محمد فاروق اورسانحہ حول میں ملوث قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے، عوامی مجلس عمل

       
مناظر: 649 | 19 May 2023  

سرینگر (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں میرواعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم عوامی مجلس عمل نے میرواعظ مولوی محمد فاروق اور سانحہ حول میں کشمیریوں کے قتل عام میں ملوث عناصر کوجلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ دوہرایا ہے ۔
عوامی مجلس عمل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ شہیدمیرواعظ مولوی محمد فاروق اورشہدائے حول کی 33ویں برسی سے چند روز قبل پولیس نے قاتلوں کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے ۔ بیان میں کہاگیا کہ اگرملزمان واقعی میر واعظ مولوی محمد فاروق اور شہدائے حول کے قتل میں ملوث ہیں تو انہیں جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔پولیس نے منگل کو کہاتھا کہ33سال تک قانون سے فرار اختیار کرنے والے میر واعظ مولوی محمد فاروق کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث دو افراد کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔عوامی مجلس عمل نے کہا کہ میر واعظ مولوی محمد فاروق کا قتل کشمیر کی تاریخ کا انتہائی افسوسناک حصہ ہے ۔بیان میں مزید کہاگیا کہ میر واعظ مولوی محمد فاروق ایک ولولہ انگیز لیڈر تھے جنہوں نے ہمیشہ بات چیت اور رواداری کادرس دیا۔
واضح رہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے میر واعظ مولوی محمد فاروق کو 21 مئی 1990 کو سرینگر میں ان کی رہائش گاہ پر گولی مار کر شہید کر دیا تھااور اسی روز سرینگر کے علاقے حول میں ان کے جنازے پر بھارتی فوجیوں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 70 سوگواران کو شہید کردیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0