بدھ‬‮   11   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارتی فوج کے ہاتھوں معصوموں کا قتل عام ،کانگریس رہنما کی مودی سرکار پر شدید تنقید

       
مناظر: 246 | 19 Dec 2022  

نئی دہلی (نیوز ڈیسک )بھارت میںکانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں فوجیوں کے ہاتھوں بے گناہوں کے قتل پر پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادی میں بے گناہ شہری اپنی جانیں گنوا رہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ادھیر رنجن چودھری نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جموں و کشمیر میں بے گناہ شہری اپنی جانیں گنوا رہے ہیں اور یہ سلسلہ رک نہیں رہا ہے۔انہوں نے کہا فورسز کی غلطیوں کی وجہ سے بے گناہ لوگ اپنی جانیں گنوا رہے ہیں۔انہوں نے مودی حکومت کے اس دعوے کا مذاق اڑایا جو اس نے دفعہ 370کو منسوخ کرتے ہوئے کیا تھا کہ بھارت آزاد کشمیر اور اکسائی چن پر قبضہ کر لے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج پنڈتوں کو وادی سے زبردستی نکالا جا رہا ہے۔کانگریس رہنما نے کہا کہ ہم جموں و کشمیر کی صورتحال پر لوک سبھا میں تفصیلی بحث چاہتے ہیں۔انہوں نے جموں خطے کے قصبے راجوری کے ایک حالیہ واقعے کا بھی ذکر کیا جہاں جمعہ کے روز ایک فوجی کیمپ کے گیٹ کے قریب دو شہریوں کو گولی مار کر قتل اور تیسرے کوزخمی کر دیا گیا ہے۔ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ راجوری میں فوج کی غلطی کی وجہ سے بے گناہ لوگوں کی جانیں گئی ہیں، حکومت کو اس پرکم از کم بیان دینا چاہیے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0