ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

مودی منی پور میں عیسائی قبیلے کوکی کے ساتھ سوتیلے بچوں جیسا سلوک کر رہے ہیں: سربراہ اے ایم ٹی یو

       
مناظر: 838 | 26 Jun 2023  

 

امپھال26جون(نیوز ڈیسک )آل منی پور ٹرائبل یونین کے جنرل سکریٹری لال بوئی نہشیال نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی عیسائی قبیلے کوکیوں کے ساتھ سوتیلے بچوں جیسا سلوک کر رہے ہیں۔
کرن تھاپر کے ساتھ ایک انٹرویو میں لال بوئی نہشیال نے شمال مشرقی ریاست میں بحران کو حل کرنے کے لیے فوری اور طویل مدتی اقدامات کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔ بھارتی وزیر داخلہ کی طرف سے منی پور کے بحران پر بات چیت کے لیے ایک کل جماعتی اجلاس بلانے کے موقع پر آل منی پور ٹرائبل یونین کے جنرل سیکرٹری نے جو ریاست کے تمام پہاڑی قبائل کی نمائندگی کرتے ہیںجن میں اکثریت کوکیوں اور ناگا ئوں کی ہے، کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کوکیوں کے ساتھ سوتیلے بچوں جیسا سلوک کررہے ہیں۔لال بوئی نہشیال نے کہا کہ ہم وزیر اعظم سے مایوس ہوئے ہیں۔کرن تھاپر کے ساتھ 36منٹ کے انٹرویو میں نیہشیال نے جو ورلڈ کوکی-زو انٹلیکچوئل کونسل کے نائب صدر بھی ہیں، منی پور کے بحران کو حل کرنے کے لیے فوری اور طویل مدتی اقدامات کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔انہوں نے کہا کہ پہلا فوری قدم وزیراعلیٰ بیرن سنگھ کو برطرف کرنا اور صدر راج نافذ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے بیرن سنگھ کو برطرف نہ کرنے کی واحد وجہ یہ بتائی کہ نریندر مودی اورامیت شاہ برین سنگھ کے مشکور ہیںکیونکہ ان کی وجہ سے بی جے پی ریاست میں اقتدار میں آئی اوروہ سمجھتے ہیں کہ وہ بی جے پی کے لیے میتی ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے،حالانکہ وزیر اعلی بی جے پی کے 15 ارکان اسمبلی اور تقریبا 50فیصد ارکان اسمبلی کا اعتمادکھوچکے ہیں۔ نیہشیال نے واضح کیا کہ اس سے بھی اہم بات یہ ہے اورہم نے بار بار اصرار کیا کہ صدر راج نافذ کرنے کے بعد اگلا قدم کوکیوں کے لیے علیحدہ انتظامیہ کو تسلیم کرنا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ یہ کوکی برادری کا پہلا ترجیحی آپشن ہے نہ کہ آخری۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی قدم نہیں اٹھایا جا سکتا جس سے کوکی اور میتی کے درمیان اعتماد اور مفاہمت پیدا ہو سکے۔ انہوں نے خاص طور پر سچ اور مفاہمت کے کسی بھی عمل کو مسترد کر دیا جس کی توثیق رتن تھیم نے کی تھی۔ نہشیال نے کہا کہ اس کی کوشش کرنے کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیاب نہیں ہوگا۔کوکی کس قسم کی خصوصی انتظامیہ چاہتے ہیں اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے نیہشیال نے کہا کہ آئین کے شیڈول 6 کے ساتھ خود مختار علاقائی کونسلیں(جو اس وقت منی پور میں لاگو نہیں ہیں)کافی نہیں ہیں۔ دوسرے لفظوں میں بوڈولینڈ قسم کا حل قابل قبول نہیں ہے۔ 3 مئی کو موجودہ بحران شروع ہونے سے پہلے اس پر غور اورنافذ کیا سکتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کوکی یا تو ایک علیحدہ ریاست چاہتے ہیں یا اپنی مقننہ کے ساتھ یونین ٹیریٹری چاہتے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0