منگل‬‮   22   اپریل‬‮   2025
 
 

بھارت میں خوفناک سیلاب: ہماچل پردیش میں مسافر بس سیلابی ریلے میں بہہ گئی

       
مناظر: 960 | 24 Jul 2023  

 

ممبئی (نیوز ڈیسک )بھارت میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا رکھی ہے جہاں ریاست ہماچل پردیش میں مسافر بس سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس میں سے تین لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ سیلابی ریلے میں بہنے والی بس کے 11 مسافروں کی تلاش کےلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ادھر بھارتی ریاست گجرات میں بھی سیلابی صورتحال سنگین ہونے کا خدشہ ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے شدید بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے ریاست میں ریڈ الرٹ جاری کردیا۔ اس کے علاوہ جوناگڑھ شہر میں خوفناک سیلاب اور منہ زور ریلے ہر شہہ بہالے گئے، رہائشی آبادیوں میں کئی کئی فٹ پانی بھرنے سے گھر پانی میں ڈوب گئے۔ یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 241 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ مختلف حادثات میں اب تک سو سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0