ہفتہ‬‮   14   ستمبر‬‮   2024
 
 

ٹی وی سیٹ پر خودکشی کرنیوالی بھارتی اداکارہ کی والدہ کے سنسنی خیز انکشافات

       
مناظر: 489 | 26 Dec 2022  

 

ممبئی (نیوز ڈیسک) گزشتہ دنوں ٹی وی پروگرام کے سیٹ پر خودکشی کرنے والی نوجوان اداکارہ تنیشا شرما کی والدہ کا بیان بھی آگیا اور ان کا کہنا ہے کہ بیٹی موت سے قبل بار بار کہہ رہی تھی اس نے مجھے دھوکہ دیا، وہ میرے ساتھ اس طرح کیسے کر سکتا ہے، اگر وہ میرے ساتھ نہیں رہنا چاہتا تو پھر وہ میرے اتنا قریب کیوں آیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ تنیشا شیزان خان کے کافی قریب تھیں اور مردوں کے عالمی دن کے موقع پر بھی تنیشا نے شیزان کیلئے محبت بھری پوسٹ شیئر کی تھی جبکہ اداکارہ کے رشتے داروں نے ساتھی اداکار شیزان ایم خان پر شبہ ظاہر کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تنیشا کے رشتے داروں کا کہنا ہے مبینہ طور پر شیزان تنیشا کو پریشان کر رہا تھا، اس حوالے سے شیزان سے بات بھی کی گئی تھی جس پر شیزان نے بتایا تھا کہ ان کی تنیشا سے کچھ تلخیاں ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے اداکارہ کو بہت دکھ پہنچا ہے۔
ادھر بھارتی میڈیا میں خبریں زیر گردش ہیں کہ جب تنیشا کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا تو ان کی والدہ بھی وہاں پہنچیں اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کی والدہ نے کہا کہ تنیشا بار بار کہہ رہی تھی کہ اس نے مجھے دھوکہ دیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0