ہفتہ‬‮   12   اکتوبر‬‮   2024
 
 

پاک فوج کا جوان کیپٹن قدیر جس نے 3سال کوڑا چن کر بھارتی جاسوس کلبھوشن کو پکڑوایا

       
مناظر: 913 | 2 Mar 2023  

کیپٹن قدیر کا تعلق ایک بہت بڑے زمیندار گھرانے سے تھا- خود کیپٹن قدیر 300 ایکٹر قابل کاشت اراضی کا ذاتی مالک تھا سونے کا چمچ منہ میں لئے پیدا ہونے والا یہ جوان جب بڑا ہوا تو وطن عزیز کی حفاظت کیلئے پاک فوج میں بھرتی ہوگیا- اس کے رشتے داروں نے اس پر طنز کیا کہ جب روپیہ پیسہ کی گھر میں ریل پیل ہے تو نوکری کرنے کی کیا ضرورت ہے تنخواہ پر نوکر بن رہے ہو- یہ سن کر کیپٹن قدیر کا خون جوش مارنے لگا اور چیخ کر کہا فوجی تنخواہ کے لیے بھرتی نہیں ہوتا ہے فوجی تو وطن عزیز کی حفاظت کی خاطر بنتے ہیں
اور میں اس ملک پر اپنا تن من دھن سب قربان کر دوں گا- یہی جذبہ لے کر یہ نوجوان فوج میں سیکنڈ لیفٹینٹ بھرتی ہوتا ہے مقابلہ کا امتحان پاس کر کے اور ترقی کر کے کیپٹن بن جاتا ہے- اس کا جذبہ دیکھ کر اسے خفیہ ایجنسی ملٹری انٹیلی جینس میں بھیج دیا جاتا ہے جہاں پر مزید اسے بلوچستان خفیہ مشن پر بھیج دیا جاتا ہے- اس کے ذمہ مشن لگتا ہے کہ بلوچستان میں را کا نیٹ ورک تلاش کرنا ہے اور دہشتگردوں کو ختم کرنا ہے ۔را کے نیٹ ورک کو تلاش کرنے کے لئے مٹی کی محبت میں یہ جنونی انسان جس نے اپنی ساری جوانی نرم گرم بستروں پر گزاری جہاں گھر میں نوکر چاکر کی بھرمار تھی ایک ایک چیز بستر پر نوکر چاکر آرڈر کر کے لے آتے تھے- مگر آفرین آفرین اس شیر دل ہیرو پر کہ اپنے دیس کو دشمنوں سے بچانے کے لئے یہ جنونی کوڑا چننے والا بن جاتا ہے اور پورے تین سال یہ جنونی بلوچستان کے مخلتف شہروں میں فقیر بن کر کوڑا چنتے چنتے گزار دیتا ہے- اس کا بستر بھی کوڑا کرکٹ کا ڈھیر وہی اس کا کھانا پینا سخت ترین سردیوں میں یہ جنونی ایک انتہائی بدبودار پھٹے پرانے کمبل میں کھلے آسمان تلے گزارتا ہے صرف دیس کی حفاظت کیلئے ۔ آخر اس کی محنت رنگ لاتی ہے اور یہ را کے بہت بڑے نیٹ ورک کلبھوشن تک پہنچنے میں کامیاب ہوجاتا ہے-جی ہاں دوستو کلبھوشن جیسے مشہور ومعروف دہشتگرد کو پکڑنے کے پیچھے اس جنونی مار خورکیپٹن قدیر کی تین سال کی محنت ہوتی ہے اور اس ماہ رمضان کے آغاز میں سلمان نامی دہشت گرد جس کو مارتے مارتے ہمارے کرنل سہیل خود شہید ہوگئے تھے اس کی اطلاع دینے والا بھی یہی مار خور تھا۔آج بلوچستان میں جو امن وامان قائم ہوا ہے تو اس کے پیچھے اس جنونی نوجوان کا بہت بڑا کردار ہے- کیپٹن قدیر کے اتنے بڑے بڑے کارنامے ہیں کہ لکھنے کے لئے کتابیں کم پڑ جائیں- یہ کیسا انسان تھا 300 ایکڑ اراضی کا مالک شخص کس طرح 3 سال کوڑا چننے والا فقیر بنا رہا کس طرح بدبودار کمبل میں اس نے 3 سال گزار دیے- ایسے لوگ انسان ہرگز نہیں ہوسکتے یہ فرشتہ تھا-ہم جیسے نام نہاد حب الوطنی کے دعویدار ایک رات بھی کوڑا کرکٹ کے ڈھیر پر نہیں گزار سکتے- مگر اس شخص نے ہم پاکستانیوں کو سکھ امن دینے کی خاطر اپنے گھر کے نرم گرم بستروں کو لات مار دی-میری فوج کو طعنے دینے والو! یہ ایک امیر کبیر شخص تھا دولت اس کے گھر کی لونڈی تھی-مگر یہ پاکستان کی خاطر فوجی بنا اور فوجی تنخواہ کے لئے نہیں بنتے فوجی تو مجاہد ہوتے ہیں جو وطن عزیز کی خاطر بنتے ہیں- شہید کیپٹن قدیر میرے ہیرو میرے پاس تیری تعریف کے لئے الفاظ نہیں ہیں تو عظیم ہے۔ ہاں اتنا کہتا ہوں شہید کیپٹن قدیر جیسے مجاہدوں کے مٹی سے اٹے بوٹ چومنا آنکھوں سے لگانا میرے لیے بہت بڑی سعادت کا درجہ رکھتا ہے- میرے پیر ومرشد میری فوج ہے میرے شہید ہیں-کیپٹن قدیر شہید آپ کے کارنامے تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھے جائیں گے- خاص طور پر کلبوھشن کو پکڑنے کے لئے جس طرح تو نے 3 سال کوڑا کرکٹ کے ڈھیر پر گزار دیے۔ اے پاک فوج کے شہیدو ہم پاکستانی تمہارے احسان مند ہیں- ہم یاد رکھیں گے مت سمجھو ہم نے بھلا دیا شہید تم سے یہ کہ رہے ہیں لہو ہمارا بھلا نہ دینا-بار بار میرے سامنے کیپٹن قدیر کی کوڑا کرکٹ والی تصویر گھومتی رہی- مٹی سے اٹے پاؤں میلے کچیلے پھٹے کپڑوں میں بھی اس کی آنکھوں میں ایک چمک ہے چیتے جیسی چمک ۔شہزادہ لگ رہا ہے-وطن کی مٹی گواہ رہنا وطن عزیز کی خاطر ہم نے کیسے کیسے خوبصورت شہزادے قربان کیے -پاکستانیوں قدر کرو اپنے شہیدوں کی اپنی فوج کو عزت دو اور فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو جاؤ ۔اگر فوج کے شانہ بشانہ کھڑے نہ ہوئے تو یاد رکھنا پاکستان دشمنو!داستان تک نہ ہوگی تمہاری داستانوں میں ۔۔۔ پاک فوج زندہ باد ۔۔۔ پاکستان پائندہ باد

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0