ہفتہ‬‮   7   دسمبر‬‮   2024
 
 

بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کو دبئی پولیس نے حراست میں لے لیا

       
مناظر: 399 | 21 Dec 2022  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بالی وڈ اداکارہ عرفی جاوید کو دبئی میں نامناسب لباس پہن کر ویڈیو عکسبند کرانے پر حراست میں لے لیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفی جاوید نے متحدہ عرب امارات کے قوانین کے خلاف ورزی کی اور عوامی مقام میں نازیبا لباس پہن کر ویڈیو شوٹ کی جس کے باعث انہیں دبئی کی پولیس نے حراست میں لیا ہے۔
عرفی جاوید ان دنوں متحدہ عرب امارات کے دورے پر تھیں اور اپنے آنے والے کچھ پراجیکٹس کے لیے شوٹنگ کروارہی تھیں، اسی سلسلے میں وہ گزشتہ کچھ دنوں سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کررہی ہیں لیکن اب وہ دبئی میں پھنس گئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اداکارہ سے پولیس اس معاملے پر پوچھ گچھ کرے گی اور تحقیقات بھی کرے گی۔
یہ بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے مقامی حکام عرفی کا ہندوستان واپس آنے کا ٹکٹ بھی کینسل کرسکتے ہیں۔ خیال رہے کہ عرفی جاوید اپنے نامناسب فیشن سینس کے باعث اکثر ہی سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0