جموں (نیوز ڈیسک ) غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے گزشتہ75برسوں میں چار لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا۔کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ27 اکتوبر 1947 سے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر سے 35 لاکھ سے زائد کشمیری آزاد جموں کشمیر، پاکستان اور دنیا کے دیگر حصوں میں ہجرت پر مجبور ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا کہ بھارتی فوجیوںنے جنوری 1989 سے 27 اکتوبر 2022 تک 96ہزار 1سو40کشمیری شہید کیے جن میں سے7ہزار 2سو65کو دوران حراست وحشیانہ تشدد اورجعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا۔بھارتی فوجیوں نے اس عرصے کے دوران 1لاکھ65ہزار2سو 93افرادکو گرفتارکیا، 1لاکھ10ہزار4سو95مکانات اور دیگر عمارتیں تباہ کیں۔ بھارتی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں اس عرصے کے دوران 22ہزار9سو51خواتین بیوہ جبکہ1لاکھ7ہزار8سو83بچے یتیم ہوئے۔ بھارتی فوجیوںنے جنوری 1989 سے اب تک 11ہزار2سو56خواتین کو بے حرمتی کا نشانہ بنایا۔رپورٹ میں سری نگر میں قائم ایک ریسرچ سیل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں کی تعداد15لاکھ ایک ہزار کے لگ بھگ ہے ۔ بھارتی فوج کے جوانوں کی تعداد 7لاکھ50ہزار، پیرا ملٹری اہلکاروں کی تعداد 5لاکھ 35ہزار، پولیس اہلکاروں کی تعداد 1لاکھ30ہزار، اسپیشل پولیس آفیسرز کی تعداد 35ہزار جبکہ پچاس ہزار ولیج ڈیفنس کمیٹیاں ہیں۔ مجموعی طور پر یہ تعداد پندرہ لاکھ ایک ہزار بنتی ہے۔
بھارتی ظلم و بربریت کی تمام حدیں پار ، جموں و کشمیر میں ناجائز قبضہ کے دوران گزشتہ 75برسوں میں 4لاکھ سے زائد کشمیر ی شہید
مناظر: 819 | 8 Dec 2022