جموں (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکام نے کشمیریوں کو جاری تحریک آزادی سے وابستگی کی سزا دینے کے لیے ان کے خلاف جبر و استبداد کی کارروائیوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مقبوضہ جموںوکشمیر میں ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) دلباغ سنگھ نے جموں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ تحریک آزادی سے وابستہ لوگوں کی جائیدادوں کو مسمار اور سیل کرنے کا سلسلہ آنے والے دنوں میں تیز کیا جائے گا۔
یاد ر ہے کہ قابض حکام نے حق خودارادیت کی جدوجہد میں کردار ادا کرنے پر پہلے ہی حریت رہنمائوں اور تنظیموں بالخصوص جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کی بیسیوں جائیدادیں ضبط کر رکھی ہیں۔
فسطائی مودی حکومت نے آج سری نگر میں جماعت اسلامی اور آزادی پسند قائدسید علی گیلانی شہید کی مزید تین جائیدادوں کو سیل کر دیا۔بھارتی حکام پہلے ہی مقبوضہ علاقے کے مختلف علاقوں میں متعدد املاک کو اس الزام میں مسمار کر چکے ہیں کہ وہ کشمیری آزادی پسندوں کے زیر استعمال تھیں۔
جموں وکشمیر:بھارتی حکام کی آزادی پسندوں کی جائیدادیں مسمار ، سیل کرنے کی مہم تیز
مناظر: 703 | 20 Dec 2022