اسلام آباد(نیوز ڈیسک )بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث ملک بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع پاور ڈویژن کاکہناہے کہ ملک بھر میں شارٹ فال 4 ہزار321 میگاواٹ تک پہنچ گیا،حکام کاکہناہے کہ بجلی کی مجموعی پیداوار9 ہزار179 میگاواٹ ہے،بجلی کی طلب 13 ہزار 500 میگاواٹ، پن بجلی سے 500 میگاواٹ ہے ۔ ذرائع پاور ڈویژن کاکہناہے کہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹ سے 1 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے،نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 5 ہزار555 میگاواٹ ہے ،شمسی توانائی سے 32 میگاواٹ پیداوار حاصل کی جا رہی ہے ، حکام کا مزید کہناتھا کہ ہائیڈل سے پیداوار میں کمی کے باعث لوڈمینجمنٹ کرنا پڑ رہی ہے ۔
بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ،شارٹ فال 4 ہزار321 میگاواٹ تک پہنچ گیا
مناظر: 722 | 28 Dec 2022