سرینگر(نیوز ڈیسک) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان عامر راشد وانی نے پائلٹ بن کر اپنی والدہ کو خانہ لعبہ لے جانے کی دیرینہ خواہش پوری کر دی ۔
♥️♥️My mother wrote me a card for the school and hung it on my chest, and used to tell me that: "When you become a pilot, take me to #Makkah 🕋 on you plane."
Today my mother is one of the travelers to the Holy Kaaba 🕋 and I am the pilot of the flight 💖. pic.twitter.com/c6KuKjvGum
— Amir Rashid Wani (@AmirRashidWani) December 26, 2022
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کشمیری نوجوان عامر راشد وانی نے ٹوئٹر پراپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ ان کی والدہ نے اسکول کے زمانے میں ایک کارڈ لکھ کرمیرے سینے پر لگایا تھا۔ن کی والدہ کہتی تھیں کہ تم پائلٹ بننا اور مجھے اپنے طیارے میں مکہ معظمہ لے جانا۔عامرراشد وانی نے ٹویٹ میں طیارے کے کاک پٹ میں اپنی تصویر شئیرکرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی والدہ کا خواب پورا کردیاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انکی والدہ مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کی زیارت کی خواہش لیے اسی طیارے میں بیٹھی ہیں جسے وہ اڑا رہے ہیں۔ ماں کا خواب پورا کرنے والے عامر وانی کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔