اتوار‬‮   15   ستمبر‬‮   2024
 
 

امریکا کی معروف ایم ایم فائٹر نے اسلام قبول کرلیا

       
مناظر: 314 | 3 Oct 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) امریکا کی معروف ایم ایم فائٹر امبر لیبروک کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئیں۔ 35 سالہ امبر لیبروک امریکا کی فیدر فائٹ ڈویژن میں مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے اب تک کئی کامیابیاں اپنے نام کرچکی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کے دوران امبر لیبروک نے اسلام قبول کرنے سے متعلق بتایا کہ ان کے مینٹور مجید حمید نے ان کی رہنمائی کی، ان ہی کی بدولت انھیں عقیدے اور عقیدت کا پتا چلا اور ان کیلئے اسلام قبول کرنے کی راہ آسان بنی۔
امبر کے مطابق انہوں نے مقابلے میں شکست کے کچھ ہفتوں بعد اسلام قبول کیا کیوں کہ اس وقت انہیں ہر جگہ اندھیرا محسوس ہورہا تھا اس مایوسی کے وقت انھوں نے دل سے اللہ کو کو آواز دی اور اس نے اسلام قبول کرنے جیسا تحفہ دیا۔ حال ہی میں امبر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں عبادت کرتے اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتے دیکھا گیا۔ انسٹاگرام پوسٹ میں امبر نےلکھا کہ ’حالیہ چند مہینوں نے میری زندگی بدل دی ، اس دوران زندگی میں کئی نشیب و فراز آئے، میں نے بے حد محنت کی، میری زندگی میں سب کچھ الٹا ہونے لگا تھا لیکن پھر پلک جھپکتے ہی سب سمجھ آنے لگا، ہر چیز مجھے اللہ سے قریب کرنے اور دین کی تلاش کے راستے پر لے گئی، مجھے نہیں پتا تھا کہ زندگی میں آنے والے اتار چڑھاؤ برکتوں کا راستہ بنانے کیلئے تھے‘۔
ایم ایم فائٹر نے اپنی پوسٹ میں رواں برس کو اپنے لیے حیرت انگیز سال قرار دیتے ہوئے مزید لکھا کہ سب کچھ میری مرضی کے مطابق نہیں بلکہ یہ اللّٰہ کی مرضی کے مطابق ہوا ہے اور مجھے اس پر پورا بھروسہ ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0