ہفتہ‬‮   7   دسمبر‬‮   2024
 
 

مودی کی بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنا سب سے بڑی حب الوطنی ہے: کیجریوال

       
مناظر: 302 | 24 Oct 2023  

 

نئی دلی (نیوزڈ یسک ) بھارت میں عام آدمی پارٹی کے رہنماء اورنئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ آئندہ سال نریندر مودی کی بھارتیہ جنتاپارٹی کو اقتدار سے بے دخل کرنا سب سے بڑی حب الوطنی ہے۔
کیجریوال نے کہا کہ آئندہ سال 2024میں الیکشن قریب آرہے ہیں اور ان میں بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنا سب سے بڑی حب الوطنی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام نے 2014 اور 2019 میں بی جے پی کو بھاری اکثریت سے جتوایاتھا تاہم بی جے پی نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی بجائے نفرت کو فروغ دیا جس کی وجہ سے آج لوگ آپس میں لڑ رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے اقتدار میں آنے سے قبل معاشرے میں اس قدر تقسیم اور نفرت نہیں پائی جاتی تھی اور نہ ہی اتنی زیادہ غنڈہ گردی، کرپشن اور لوٹ مار تھی ۔انہوں نے کہاکہ آج ملک میں کہیں امن نہیں ہے اورامن نہ ہو تو ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ اروند کیجریوال نے مزید کہاکہ اس وقت ملک کا کوئی طبقہ بھی بی جے پی سے خوش نہیں ہے کیونکہ اس نے ملک کی معیشت سمیت ہر شعبے کو تباہ کر دیا ہے۔انہوں نے پھر کہا کہ سب سے بڑی حب الوطنی بی جے پی کو 2024میں اقتدار سے بے دخل کرنا ہے۔ تب ہی ملک ترقی کرے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0