اتوار‬‮   3   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر دنیا کی خاموشی کا کوئی جواز نہیں: محسن نقوی

       
مناظر: 362 | 27 Oct 2023  

 

لاہور ( نیوز ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی دن بہ دن خراب ہوتی صورتحال پر دنیا کی خاموشی کا کوئی جواز نہیں۔ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایک پیغام میں کہا کہ بھارتی بربریت برداشت کرنے والے کشمیری بھائیوں کو سلام اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، لاکھوں بھارتی فوجیوں نے کشمیریوں کو حراست میں لے رکھا ہے اور بیگناہ کشمیری اپنے ہی گھروں میں قید ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر انسانی محاصرے، کشمیریوں پر جبروتشدد سے آر ایس ایس کی مکروہ سوچ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہے، کشمیریوں کا جذبہ ان کو آزادی دلوا کر رہے گا کیونکہ یہ انکا بنیادی حق ہے، بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیریوں کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔
محسن نقوی نے مزید کہا کشمیریوں نے ثابت کر دیا ہے کہ بھارت وحشیانہ طاقت کے استعمال سے ان کی تحریک کو دبا نہیں سکتا، پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، آج کے دن کشمیری عوام کو باورکرانا ہے کہ وہ اپنی جدوجہد میں تنہا نہیں بلکہ پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0