اتوار‬‮   3   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ

       
مناظر: 763 | 21 Nov 2023  

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںو کشمیر شاخ کے زیر اہتمام آج اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ۔ مظاہرے کی قیادت حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے کی ۔مظاہرے سے محمود ساغر سمیت مقررین نے خطاب کرتے ہوئے شہدا کے مشن کوہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کے کشمیریوں کے عزم اعادہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیریوں کو اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد کرنے پر جعلی مقابلوں میں قتل عام کے ذریعے انکی منظم نسل کشی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ قابض بھارتی فوجیوں نے گزشتہ تین دنوں کے دوران بارہمولہ، کولگام اور راجوری اضلاع میں 8کشمیریوں کو شہید جبکہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران سینکڑوں کو گرفتار کرلیاہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی فوجی محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں کے دوران ڈرون اور کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیریوں کے قتل عام کے ذریعے مقبوضہ علاقے کی مسلم اکثریتی شناخت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ مقررین نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام گزشتہ 7دہائیوں سے زائد عرصے سے وحشیانہ بھارتی مظالم کا نشانہ بن رہے ہیں ۔انہوں نے مقبوضہ کشمیرمیں جاری انسانی حقو ق کی سنگین پامالیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی پامالیاں بند کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔ حریت قائد ین نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیرحل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن وسلامتی کا قیام ممکن نہیں اور اس دیرینہ تنازعہ کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات میں مضمر ہے ۔ اس موقع پر عالمی برادری سے پر زور اپیل کی گئی کہ وہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا پرامن حل تلاش کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ مقررین نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیرکی جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی حالت زار کا نوٹس لیں اور انکی جلد رہائی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہاکہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں خصوصا بچوں کا قتل عام دنیا بھر کیلئے لمحہ فکریہ ہے، اقوام عالم فلسطینی عوام اوربچوں پر اسرائیلی مظالم رکوانے کیلئے کردار ادا کرے۔مظاہرے کے اختتام پر کشمیری شہد کی روح کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔مقررین میں غلام محمد صفی، سید یوسف نسیم، میر طاہر مسعو د، الطاف حسین وانی ،شیخ عبدالمتین، امتیاز وانی،چوہدری شاہین اقبال، محمد رفیق ڈار، انجینئر محمود، ثنااللہ ڈار، شیخ محمد یعقوب، نثار مرزا، حسن البنا ، جاوید اقبال بٹ، حاجی سلطان بٹ، سید مشتاق، ، عدیل مشتاق وانی، بینظیر خان، عبدالمجید، محمد اشرف ڈار، شیخ عبدالمجید،سید اعجاز رحمانی، ایڈووکیٹ پرویز احمد، خررشید احمد میر، راجہ خادم حسین، دائود یوسف زئی، مشتاق احمد بٹ، زاہد اشرف، محمد شفیع ڈار، گلشن احمد، شوکت حسین بٹ،منظور احمد ڈار، میاں مظفر، اور غلام نبی بٹ شامل تھے ۔اس موقع پر پاکستان کونسل برائے سماجی بہبود وانسانی حقوق پیر علی رضا بخاری نے بھی خطاب کیا۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0