اتوار‬‮   3   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت کو منہ کی کھانی پڑ گئی ، پاکستان نے سفارتی سطح پر انڈیا کو شکست دیدی

       
مناظر: 275 | 4 Dec 2023  

 

جنیوا(نیوز ڈیسک ) پاکستان کو عالمی سطح پر ایک بڑی کامیابی ملی ہے جس میں بھارت کی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی مذموم کوشش بری طرح ناکام ہوگئی۔
اقوام متحدہ میں یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ ممبر کے لیے ہونے والے الیکشن میں بھارت نے پاکستان کو رکن منتخب نہ ہونے دینے کے لیے ایڑی چوڑی زور لگایا تھا۔
تاہم بھارت کو منہ کی کھانی پڑی اور پاکستان 154 ووٹس لے کر 2023-2027 کی مدت کے لیے اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (UNESCO) کے ایگزیکٹو بورڈ کے طور پر دوبارہ منتخب ہوگیا۔
علاوہ ازیں یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کے وائس چیئرمین کے عہدے لیے ہونے والے الیکشن میں بھی پاکستان نے 58 میں سے 38 ووٹ حاصل کرکے انتخاب جیت لیا جب کہ بھارت کو صرف 18 ووٹ ملے تھے۔
پاکستان اب دو سال کے لیے یونیسکو کا وائس چیئرمین بن گیا۔ خیال رہے کہ یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کے وائس چیئرمین کے طور پر پاکستان کا انتخاب ملک کے لیے کئی ممکنہ فوائد کا حامل ہے۔ یہ عہدہ یونیسکو کی پالیسیوں اور پروگراموں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
پاکستان کا دوبارہ انتخاب اقوام متحدہ میں پاکستان کی دیرینہ حمایت اور تعمیری کردار کا بہترین ثبوت ہے۔ پاکستان تعلیم، ثقافت، سائنس اور مواصلات کے مسائل پر عالمی سطح پر وکالت اور تعاون کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔ یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کی رکنیت پاکستان کو اپنے سفارتی تعلقات کو بڑھانے اور دیگر رکن ممالک کے ساتھ تعاون کرنے کا بہترین موقع بھی فراہم کرے گی۔ یہ کامیابی ملک کے لیے باعث فخر ہے کیونکہ یہ عالمی سطح پر ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

 

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0