نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) نئی دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے فوٹو جرنلسٹ منان ڈار کی ضمانت منظور کر لی ہے جنہیںاکتوبر 2021میں ایک جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر)نے جس نے منان ڈار کے لیے این آئی اے عدالت میں مقدمہ لڑا، ایک بیان میں کہا کہ ان کی کوششوں نے منان کی ضمانت کو یقینی بنایا۔بیان میں کہاگیا کہ اے پی سی آر کی جانب سے وکیل تارا نرولا، تمنا پنکج اور پریا واٹس نے دہلی کی پٹیالہ ہائوس کورٹ میں منان ڈار کی نمائندگی کی اور ان کی بروقت ضمانت کروائی۔منان ڈار کو این آئی اے نے 22 اکتوبر 2021کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے اور تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت گرفتار کیا تھا۔ وہ اس وقت نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظر بند ہیں۔
دہلی کی عدالت نے بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظر بند کشمیری فوٹو جرنلسٹ کی ضمانت منظورکرلی
مناظر: 648 | 3 Jan 2023