ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

یونیسکو نے افطار کو عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کرلیا

       
مناظر: 264 | 7 Dec 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اقوام متحدہ کے ثقافتی ادارے یونیسکو نے افطار کو عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔ ماہ رمضان کے اس اہم ترین حصے یونیسکو نے intangible ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
intangible ثقافتی ورثے میں ایسے عناصر کو شامل کیا جاتا ہے جن کی کوئی ٹھوس شکل نہیں ہوتی، مگر وہ برادریوں یا اقوام کی ثقافت یا پہچان سمجھے جاتے ہیں، مثال کے طور پر لوک داستانوں، روایات، عقائد، رسوم و رواج، علم اور زبانوں وغیرہ کو اس فہرست میں شامل کیا جاتا ہے۔ ایران، ترکیہ، آذربائیجان اور ازبکستان کی جانب سے مشترکہ طور پر یونیسکو میں مسلمانوں کی سماجی روایت افطار کو ثقافتی ورثے کا حصہ بنانے کی درخواست کی گئی تھی۔ یونیسکو کی جانب سے 6 دسمبر کو جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘ماہ رمضان کے دوران ہر روز سورج غروب ہونے پر دنیا بھر میں مسلمان افطار کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ افطار کے دوران لوگ ایک جگہ جمع ہوتے ہیں جس سے خاندان اور برادری کے درمیان تعلق مضبوط ہوتے ہیں جبکہ یکجہتی، سخاوت اور سماجی بھلائی کو فروغ ملتا ہے۔ یونیسکو کی انٹر گورنمنٹل کمیٹی فار دی سیف گارڈنگ آف Intangible کلچرل ہیرٹیج نے افطار کو ثقافتی ورثے کا حصہ بنانے کی منظوری دی۔ اس کمیٹی کا اجلاس 4 دسمبر سے جاری ہے۔ خیال رہے کہ زیادہ تر مسلم ممالک میں روزہ کھجور کھا کر افطار کیا جاتا ہے جس کے ساتھ مشروبات اور مختلف پکوان بھی دستر خوان پر سجائے جاتے ہیں۔ اس حوالے سے ہر ملک کے اپنے مخصوص پکوان ہیں جن کو لوگ افطار میں کھانا پسند کرتے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0