ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

چھتیس گڑھ : گرجا گھروں اور مسیحی عوام پر ہندو انتہا پسندوں کے حملے ، ہزاروں عیسائی علاقہ چھوڑ گئے

       
مناظر: 967 | 3 Jan 2023  

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ہندوانتہا پسندوں کی طرف سے ایک گرجاگھر میں توڑ پھوڑ کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہے۔
ویڈیو میں ایک شخص کو گرجاگھرکے مجسمے کو توڑتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے جبکہ دوسرا اس کی ویڈیوبنارہا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں کے دوران ریاست میںعیسائیوں پر درجنوں حملے کئے گئے جس سے ہزاروں عیسائی اپنے علاقے چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔اس سے قبل پیر کے روزایک سینئر پولیس افسر سمیت کئی سیکورٹی اہلکار اس وقت زخمی ہوئے جب وہ پرتشدد ہجوم کو روکنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ ہجوم چھتیس گڑھ کے قبائلی خطے باستر کے ضلع نارائن پو میں ایک گرجاگھر پر حملہ کررہاتھا۔ زخمی ہونے والے ایس پی سدانند کمارنے صحافیوں کو بتا یا کہ کچھ قبائلی لوگ بنگل پاڑہ کے علاقے میں ایک گرجا گھر پر حملہ کررہے تھے اورتشدد کے دوران کسی نے مجھ پر وار کیا جس سے میر ے سرپر چوٹیں آئیں۔ انہوں نے کہاکہ اس پورے واقعے کی تحقیقات کی جائے گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pyara Kashmir (@pyarakashmirofficial)

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0