ہفتہ‬‮   12   اکتوبر‬‮   2024
 
 

مظلوم مسلمانوں بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی پر ICC کا عثمان خواجہ کیخلاف ایکشن

       
مناظر: 900 | 22 Dec 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پرتھ ٹیسٹ کے دوران فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے عثمان خواجہ کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے انہیں ضوابط کی خلاف ورزی پر چارج کردیا۔
آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے پاکستان کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کےلیے بازوں پر سیاہ پٹی باندھی تھی۔
اس سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران بھی انہوں نے جوتوں پر پیغام درج کیا تھا، جس کے بعد انہیں میچ میں وہ جوتے پہننے سے روک دیا گیا تھا۔
آئی سی سی کے ترجمان کے مطابق عثمان خواجہ نے پرتھ ٹیسٹ میں بازوں پر سیاہ پٹی باندھ کر آئی سی سی کے کلوتھنگ اینڈ ایکیوپمنٹ کے قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں چارج کردیا گیا ہے۔
تاہم آئی سی سی کی جانب سے اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ عثمان خواجہ کو اس کی کیا سزا دی گئی۔
قوانین کے مطابق ضابطہ اخلاف کی اس خلاف ورزی پر عثمان خواجہ کو فی الحال صرف تنبیہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0